Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: کورونا ، دو ڈاکٹرز دم توڑ گئے

شائع 29 مئ 2020 06:10pm

 

 

لاہور میں کورونا وائرس کا شکار دومسیحا دم توڑ گئے دونوں ڈاکٹرز نجی ہسپتال کے کورونا وارڈ میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ جبکہ جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ بھی وائرس کا شکار ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاو کے حفاظتی سامان کی قلت یا پھر اور کچھ ۔ مسیحا بھی وائرس سے بچ نہیں سکے۔

لاہور کے دونجی ہسپتالوں کے کورونا وارڈ میں فرائض سرانجام دینے والے والے دو ڈاکٹر دم توڑ گئے۔ فاطمہ میموریل ہسپتال کی ڈاکٹر ثنا فاطمہ اور راشد لطیف ہسپتال سے ڈاکٹر سلمان طاہر کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

بیس مئی کو دونوں ڈاکٹروں کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت مزید خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں وینٹیلیٹرز پر رکھا گیا تاہم حالت بہتر نہ ہوسکی اور ڈاکٹرز دم توڑ گئے۔

محکمہ صحت نے بھی ڈاکٹرز کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہےجبکہ جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین  بھی مرض میں مبتلا ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہیں۔